20 مارچ، 2025، 8:22 PM

نوروز ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک قابل قدر بنیاد ہے، ایرانی وزیر خارجہ

نوروز  ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک قابل قدر بنیاد ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے نوروز کے موقع پر مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو مبارکبادی پیغامات بھیجے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عید نوروز کو دوستی اور تعاون کے لئے ایک قابل قدر بنیاد قرار دیا۔ 

انہوں نے آذربائیجان، ترکمانستان، پاکستان، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، عراق، ترکی، افغانستان، ازبکستان اور ہندوستان کے اپنے ہم منصبوں کو نوروز کی مناسبت پر مبارکباد دی۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے ان ممالک کے عوام کے لیے امن اور خوشحالی سے بھرپور نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ قدیم روایت، نوروز کو منانے والی قوموں کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

News ID 1931261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha