13 مارچ، 2025، 9:07 PM

پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات ہماری اولین ترجیح ہے، ایرانی وزیر خارجہ

پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات ہماری اولین ترجیح ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ملک کی اولین ترجیح قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: ہم اپنے دوست اور پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت کرنے میں ہمیشہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا: متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی انور قرقاش سے ملاقات کے دوران دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


عراقچی نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیح ہے۔ 

News ID 1931076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha