مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گیمبیا کے اپنے ہم منصب ممدو تنگارا کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مقبوضہ فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی نے مذکورہ امریکی صیہونی منصوبے کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کی بھرپور مخالفت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے سلسلے میں گیمبیا کی کوششوں پر زور دیا۔
اس دوران گیمبیا کے وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے متعلق عراقچی کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک سے مشاورت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ