31 جنوری، 2025، 1:55 PM

تہران غزہ کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران غزہ کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح اور قیدیوں کی واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تہران غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دوحہ میں قطری چینل الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ میں فلسطینی مزاحمت کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کر دیا اور آج یہ خطے اور دنیا کا سرفہرست مسئلہ بن چکا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا: ہم شام میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جسے اس ملک کے عوام کی تائید حاصل ہو اور ہم شام کی ارضی سالمیت اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1929969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha