مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل نے شام پر اسرائیلی حملوں اور اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے بیان میں اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملوں، عسکری تنصیبات، گاڑیوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کی مذمت کی۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے ان حملوں کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت نہ صرف قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ خطے میں مزید عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ