28 فروری، 2025، 8:07 AM

اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے دفاع کو مضبوط کریں گے، ایران

اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے دفاع کو مضبوط کریں گے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی دھمکیوں کے پیش نظر ایران اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ذمہ دارانہ اقدامات انجام دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے جارحانہ بیانات اور دھمکیوں کے پیش نظر ملکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو ایک ضروری اور ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیر خارجہ اور دیگر حکام مسلسل ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ مغربی ممالک دفاعی صلاحیتوں کی وجہ سے ایران پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ رویہ غیر منطقی اور شرمناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا مکمل طور پر ضروری ہے اور ہم ذمہ داری کے ساتھ یہ اقدام انجام دیں گے کیونکہ ہمارے خطے میں ایک دہشت گرد حکومت ہے جو قانون شکنی اور جارحیت کی عادی ہے۔

News ID 1930750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha