26 جنوری، 2025، 2:12 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کی طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس سے قبل کابل میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ 
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اتوار کی صبح کابل پہنچے ہیں جہاں وہ طالبان حکام سے بات چیت کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد عراقچی کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 

عراقچی کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی کابل کے دورے پر ہے جہاں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعاون اور تجارتی امور کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

News ID 1929851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha