8 اگست، 2023، 9:42 AM

اربعین حسینی، مشرقی سرحدوں پر پانی کی فراہمی کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار

اربعین حسینی، مشرقی سرحدوں پر پانی کی فراہمی کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار

اربعین فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق پاکستان سے آنے والے زائرین کی بہتر خدمت رسانی کے لئے پانی کی فراہمی کے سلسلے تمام بنیادی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین فاونڈیشن کے ابتدائی اجلاس میں سیکریٹری جنرل محمد رضا لکزائی نے کہا کہ پاکستان سے زائرین دو سرحدی بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہوں گے۔ ریمدان اور میرجاوہ پر پانی کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اس حوالے سے کچھ اقدامات شروع کئے تھے اس سال اس منصوبے کا نامکمل حصہ پورا کیا جائے گا۔

لکزائی نے ریمدان بارڈر پر پانی کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تین راستوں سے پانی فراہم کیا جاررہا ہے اس کے علاوہ پانی کو میٹھا بنانے کا سسٹم بھی نصب کیا جارہا ہے۔

اربعین فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل نے مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے زائرین کے لئے بہتر خدمت رسانی کی امید ظاہر کی۔ اس حوالے سے ریمدان بارڈر پر 11 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخائر ختم ہونے کی صورت میں ہنگامی طور پر ٹینکر کے ذریعے اضافی پانی منگوایا جائے گا۔
 

News ID 1918287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha