12 اگست، 2023، 1:39 AM

ایرانی ادارہ برائے ہنگامی امداد کے سربراہ کا پاکستانی زائرین کے لئے انتظامی خدمات کا جائزہ

ایرانی ادارہ برائے ہنگامی امداد کے سربراہ کا پاکستانی زائرین کے لئے انتظامی خدمات کا جائزہ

ادارہ برائے ہنگامی امداد کے سربراہ نے ملک کے مشرقی بارڈرز کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے سربراہ جعفر میعادفر نے میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر اربعین کی مناسبت سے زیارت کے لئے آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے خدمات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اہرانشہر، زاہدان اور زابل میں متعلقہ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے اور رہائشی سہولیات کو جلد از فراہم کرنے کی تاکید کی۔
انہوں نے ایرانشہر اور زاہدان میں طبی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور عملے کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔

سیستان و بلوچستان میں اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں طبی اور ہنگامی امداد کے ادارے کے کارکنوں کی معاشی مشکلات کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔
 

News ID 1918359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha