12 اگست، 2023، 2:17 PM

اربعین اور جسمانی سلامتی، مارچ کے دوران گرمی سے بچنے کے طریقے

اربعین اور جسمانی سلامتی، مارچ کے دوران گرمی سے بچنے کے طریقے

اربعین مارچ کے موقع پر اکثر زائرین گرمی سے متاثر ہوجاتے ہیں جس سے بچنے کے لئے کچھ نکات کی رعایت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق انجمن ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر تہران اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے زائرین جہاں گرمی نسبتا کم ہے، سرحدی علاقوں کی ۵۰ ڈگری سے زائد گرمی سے پریشان ہوتے ہیں۔ خسروی اور مہران بارڈر پر زائرین کا ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔

جب گرمی حد سے زیادہ بڑھتی ہے تو انسان کو بھوک اور پیاس کم لگتی ہے ایسے حالات میں بدن میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے او آر ایس استعمال کرنا چاہئے۔ اگر او آر ایس نہ ہوتو جوس استعمال کریں۔

یاد رکھیں کہ گرمی کے دوران سادہ پانی کے استعمال سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے بدن میں سوڈیم اور پوٹاشیم کم ہوجاتا ہے جوکہ زیادہ پیاس کا باعث بنتا ہے۔

گرمی سے بچنے کے لئے کچھ طبی نسخے پیش کئے جارہے ہیں؛

1۔ برف ملا ہوا پانی پینے سے اجتناب کریں۔ حتی الامکان کوشش کریں کہ معتدل پانی پئیں۔

2۔ کاٹن کے کپڑے پہنیں جو تنگ نہ ہو۔

3۔ اضافی وزن اٹھانے سے گریز کریں۔ اگر ممکن ہے تو ٹرالی اور دیگر وسائل سے استفادہ کریں۔

4۔ استراحت کرنے کی صورت میں خاکشیر یا تخم ملانگا کا شربت تیار کریں اور پیدل چلتے ہوئے پی لیں۔

5۔ تلی ہوئی اور چربی والی غذائیں دور رکھیں فقط سادہ غذا کھائیں۔

6۔ دھوپ تیز ہو تو دن کو موکب میں استراحت کریں اور عصر کے بعد یا رات کو سفر کریں۔

7۔ زیادہ پانی پینے سے گریز کریں۔

8۔ کولڈرنگ کے بجائے پانی پینے کا ترجیح دیں۔

9۔ لیموں کو دو ٹکڑے کرکے چھوٹے ظروف میں ڈال کر لے جائیں اور ضرورت کے وقت شربت بنا کر پی لیں۔

10۔ اپنے جسم کو کاٹن کے رومال وغیرہ سے ڈھانپ لیں۔

11۔ عینک اور ٹوپی استعمال کرکے سر اور چہرے کو دھوپ پڑنے سے بچائیں

12۔ گیس سے بھرپور مشروبات پینے سے بدن ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتا ہے اس لئے روایتی مشروبات کو ترجیح دیں۔

13۔ بدن میں گرمی ایجاد کرنے والی غذاوں سے اجتناب کریں اور راستے میں ٹائم ٹیبل کے مطابق ہی کھانا کھائیں۔

14۔ پسینہ جذب کرنے والی ملبوسات استعمال کریں اور دھوپ میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

15۔ اربعین کی زیارت کے لئے جانے سے پہلے اپنے بدن کو آمادہ کریں۔ نیم گرم پانی پینے کی عادت ڈالیں

یاد رہے کہ کربلا، نجف، کاظمین اور سامرا میں مختلف مقامات پر ہلال احمر کے کیمپ لگے ہوئے ہیں لہذا صحت زیادہ خراب ہونے یا کوئی مشکل پیش آنے کی صورت میں ان کیمپوں سے رجوع کریں۔
 

News ID 1918368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha