14 اگست، 2023، 11:24 AM

کربلائے معلی میں اربعین کی مناسبت سے سیکورٹی کے انتظامات شروع

کربلائے معلی میں اربعین کی مناسبت سے سیکورٹی کے انتظامات شروع

کربلائے معلی میں متعین سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ کربلا کی تمام سرحدوں اور صحراوں میں نگرانی کا سسٹم ایجاد کرتے ہوئے زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فورسز کے کربلا میں متعین دستوں کے ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اربعین حسینی کے موقع پر صوبے میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

عراقی خبررساں ادارے اینا کے مطابق اتوار کی شام کو عراقی سیکورٹی فورسز کے ترجمان کرنل فاھم الکریطی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبے میں داخل ہونے والے مختلف راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعییناتی شروع ہوگئی ہے۔ صحراوں میں امنیت کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر بجلی کے پول نصب کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی خاطر ۲۷ محرم الحرام سے سیکورٹی کے کاموں کا اغاز کیا جائے گا جوکہ ۱۰ صفر کو مکمل ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی کمیٹیاں اور عتبہ مقدسہ کی انتظامیہ سیکورٹی فورسز سے تعاون کرتے ہوئے مختلف مقامات پر موکب لگانے والے ملکی اور غیر ملکی انجمنوں اور اداروں سے تعاون کی گارنٹی لینے میں مصروف ہیں۔

الکریطی نے کہا کہ تمام وزارتوں اور صوبوں کی جانب سے اس حوالے سے تعاون کیا جارہا ہے۔ طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے ادارے اور وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جارہا ہے۔

News ID 1918401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha