15 اگست، 2023، 11:54 AM

اربعین کی مشی کے دوران سردرد سے بچنے کے طریقے، ایرانی ہلال احمر کی تجاویز

اربعین کی مشی کے دوران سردرد سے بچنے کے طریقے، ایرانی ہلال احمر کی تجاویز

اربعین حسینی واک میں شرکت کرنے والے زائرین کو سر درد سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ہلال احمر نے اعلان کیا: اربعین حسینی کی مشی میں شرکت کرنے والے زائرین سر درد سے بچنے کے لیے مسلسل پینے کے لیے ایک سے دو لیٹر پانی کی بوتل  اپنے ساتھ رکھیں اور سن اسکرین یا سن گلاسز کا استعمال کریں اور شیڈز (چھتریاں اور سن شیڈز) تیز دھوپ سے بچنے کے لیے بہت ضروری ہیں خاص طور پر ایسے لوگوں کے لئے جو درد شقیقہ (آدھے سر درد) کی تکلیف میں مبتلاء ہیں۔

اس کے علاوہ اربعین کے عازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی بوتل میں ایک لیموں تھوڑی سی چینی، نمک اور پانی کے ساتھ ڈالیں اور اسے دن بھر لگاتار پیتے رہیں۔

کیونکہ یہ محلول در اصل ایک قسم کا شوگر سالٹ سیرم ہے جو پانی کی کمی کو دور کرنے، سر درد کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ 

نیز اربعین واک کے دوران زیادہ پسینے کی وجہ سے ضائع ہونے والے پانی یا نمکیات کی تلافی بہت ضروری ہے جس کے لئے کثرت سے پانی پینا خصوصاً مذکورہ محلول کو تمام پیدل زائرین بالخصوص خواتین، بچوں، بوڑھوں اور سر درد کے شکار افراد کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ محلول جسم کی پانی کی ضرورت کو بڑھا سکتا ہے اور وٹامن کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو اربعین حاجیوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور یہ بیماریوں خاص طور پر نزلہ زکام یا فلو سے بچاو کے بہت ضروری ہے۔

اس کے علاوہ مائگرین (آدھے سر کا درد) اور سر درد کی دیگر اقسام کو روکنے اور شدید بھوک سے بچنے کے لیے غذائی اجزاء جیسے ہول میل بسکٹ اور کھجور کو ساتھ رکھنا ضروری ہے تا کہ ان مریضوں میں سر درد کی تکلیف کو روکا جا سکے۔

News ID 1918420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha