زیارت اربعین
-
حالیہ مہینوں میں کوئی ایرانی زائر شام نہیں گیا، ادارہ حج و زیارات
ایرانی ادارہ حج و زیارات نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران کوئی ایرانی شام میں زیارت کے لئے نہیں گیا ہے۔
-
اربعین سے متعلق شبہات اور جواب؛
کس صورت میں شوہر کے لیے بیوی کی رضامندی زیارت اربعین پہ جانے کے لئے ضروری ہے؟
اگر عورت کے ساتھ نہ جانے کی وجہ یہ ہو کہ وہ مشی اربعین پر اعتقاد نہیں رکھتی تو یہ کوئی معقول وجہ نہیں ہے اور اس صورت میں مرد کو بیوی کی رضامندی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
-
اربعین واک اور طبی مشورے، بزرگوں اور ضعیف العمر افراد کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں
ایام اربعین میں گرم موسم کے پیش نظر ضعیف العمر افراد اور بزرگوں کے لئے حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت بہت ضروری ہے۔
-
اربعین واک اور طبی مشورے، اپنے بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں
اربعین حسینی کے موقع پر لاکھوں زائرین نجف سے کربلا تک پیدل سفر کرتے ہیں۔ گرمی اور شرکاء کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کا خصوصی رکھنا چاہئے۔
-
زائرین اربعین حسینی کی واپسی کے لیے 7 ہزار بسوں کا انتظام کیا گیا ہے، ایرانی وزیر داخلہ
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین کی واپسی کے لیے سات ہزار بسوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے
-
ایرانی بلوچ عوام کا پاکستانی زائرین کا استقبال اور مہمان نوازی
ایرانی صوبہ بلوچستان میں عوام کی طرف سے پاکستانی زائرین کا استقبال اور مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔
-
اربعین کے دنوں میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر 6 ماہ قید کی سزا ہے، ایرانی بارڈر حکام
ایران کے ایلام صوبے کے سرحدی کمانڈر نے کہا ہے کہ اربعین کے دنوں میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کے لئے 6 ماہ قید کی سزا ہے۔
-
اربعین کا سفر سستا ہے لیکن مفت نہیں، ایرانی سفیر
عراق میں ایران کے سفیر نے کہا کہ مذہبی شہروں نجف، کربلا، کاظمین اور سامرا میں قونصلر سیکشن میں ہمارے ساتھی اربعین زائرین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے تیار ہیں۔
-
ایران میں غیر مقیم غیر ملکی شہری اربعین کے لئے شلمچہ بارڈر جانے سے گریز کریں، گورنر خرمشہر
خرمشہر کے خصوصی گورنر نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شلمچہ سرحد صرف ایران میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے کھلی ہے، غیر مقیم غیر ملکی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس سرحد میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
-
اربعین کے لئے عراق جانے والے زائرین کی سب سے زیادہ آمد و رفت مہران کراسنگ پر ہے، عراقی بارڈر حکام
عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ تین دنوں میں 92 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین 12 سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے۔
-
عراقی وزارت خارجہ کی اربعین کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کار کی وضاحت
عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بعض ممالک سے اربعین کی زیارت کے لئے ویزے حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔
-
اربعین کے لیے پاکستانی بسیں ایران میں داخل ہو سکتی ہیں
صوبہ ایلام: اربعین کے لیے پاکستانی بسیں ایران میں داخل ہو سکتی ہیں۔
-
نجف سے کربلا تک کے راستے میں ہر 70 کھمبوں کے فاصلے پر ایک ہیلتھ سینٹر ہوگا، ایرانی ہلال احمر سربراہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ 22 ہزار امدادی کارکنان اور معالجین ایران اور عراق کی مغربی سرحدوں پر خدمات انجام دے رہیں اور نجف سے کربلا جانے والے راستے پر ہر 70 کھمبوں کے فاصلے پر ایک صحت مرکز آمادہ خدمت ہے۔
-
اربعین کے دوران ممکنہ خطرات اور مشکلات سے کیسے محفوظ رہیں
اربعین کے مراسم ایک زیارتی سفر ہے لیکن مشکلات اور خطرات بھی پیش آسکتے ہیں لہذا ہوشیاری اور اپنی صحت کی طرف توجہ دے کر اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں۔
-
اربعین کی مشی کے دوران سردرد سے بچنے کے طریقے، ایرانی ہلال احمر کی تجاویز
اربعین حسینی واک میں شرکت کرنے والے زائرین کو سر درد سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
-
ادارہ تبلیغات اسلامی کے تحت محلہ اربعینی کی افتتاحی تقریب پیر کو ہوگی
ادارہ تبلیغات اسلامی کے مختلف صوبوں اور شہروں میں متعین عہدیداروں کی موجودگی میں محلہ اربعینی کی افتتاحی تقریب ہوگی۔
-
اربعین اور جسمانی سلامتی، مارچ کے دوران گرمی سے بچنے کے طریقے
اربعین مارچ کے موقع پر اکثر زائرین گرمی سے متاثر ہوجاتے ہیں جس سے بچنے کے لئے کچھ نکات کی رعایت ضروری ہے۔
-
ایرانی ادارہ برائے ہنگامی امداد کے سربراہ کا پاکستانی زائرین کے لئے انتظامی خدمات کا جائزہ
ادارہ برائے ہنگامی امداد کے سربراہ نے ملک کے مشرقی بارڈرز کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
-
عراق، اربعین کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے 70 ہزار موکب لگائے جائیں گے
قم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافتی شعبے میں فعال عراقی عہدیدار نے کہا کہ اس سال اربعین حسینی کے موقع پر تشریف لانے والے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے 70 موکب لگائے جائیں گے۔
-
اربعین مارچ مقاومت اور تبدیلی کا نمونہ بن چکا ہے، صدر رئیسی
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اربعین مارچ ایک تمدنی حرکت اور مقاومت کا نمونہ بن کر سامنے آگیا ہے۔
-
بین الحرمین میں زیارت اربعین
امام حسین ﴿ع﴾ کے کروڑوں چاہنے والوں نے اربعین کے دن کربلا میں حاضری دی اور لیبک یاحسین ﴿ع﴾ کی صدائیں لگائیں۔
-
عزاداری و زیارت کی رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کرنا بہتر عمل ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی معروف عالم دین نےکہاکہ اربعینِ حسینی پر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شاید ایک لاکھ کے قریب ہو لیکن سیلاب متاثرین کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر عزاداری اور زیارت کے لئے مخصوص رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کی جائے تو اس کا ثواب کم نہیں ہوگا۔
-
صوبہ خوزستان کے شہر رامشیر سے اربعین کے پیدل کاروان کی روانگی
تفصیلات کے مطابق عراقی سرحدوں سے متصل صوبہ خوزستان کے شہر رامشیر سے اربعین حسینی کے کاروان عشاق الحسین (ع) روانہ ہوگیا۔ کاروان میں شامل ہونے کے لئے ایران بھر اور صوبے کے مختلف شہروں سے لوگ رامشیر میں جمع ہوئے تھے۔
-
اب تک اربعین کے لئے پچیس ہزار پاکستانیوں کو عراقی ویزے جاری کئے گئے ہیں، عراقی سفیر
پاکستان میں تعینات عراقی سفیر نے کہاکہ عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے، امسال اب تک اربعین کے لئے پچیس ہزار پاکستانیوں کو عراقی ویزے جاری کئے گئے ہیں، اربعین تک مزید ویزے جاری کئے جائیں گے۔
-
مقامات مقدسہ کی زیارات کے پلاننگ مینیجر کی مہر نیوز سے گفتگو:
اربعین کے ایام میں روزانہ ایک لاکھ ایرانی زائرین روانہ ہوں گے
مقامات مقدسہ کی زیارات کے پلاننگ مینیجر نے کہا کہ اب تک 17 لاکھ 40 ہزار افراد نے سماح پورٹل میں رجسٹریشن کی ہے جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن فائنل کرلی ہے۔
-
تمام ملکی ادارے اربعین کو عظیم الشان طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سرگرم عمل رہیں، صدر رئیسی
ایران کے صدر نے اربعین کے زائرین کے لئے لازم تمام تمہیدات اور انتظامات کے پیشگی بندوست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کہا کہ تمام تر عوامی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سمت میں سرگرم عمل رہیں۔
-
اربعین، دین کی تبلیغ کا ایک بہترین موقع ہے، سید ابو الحسن نواب
حج و زیارات کے امور میں ولی وفقیہ کے نمائندے نے کہا کہ اربعین، مذہبی طبقے کے لئے عملی تبلیغ کا ایک بہترین موقع ہے لہذا اس موقع سے بطریق احسن فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
-
اربعین کی زیارت کو آسان، سستا اور خوشگوار ہونا چاہئے، صدر آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اربعین کی زیارت کو آسان، سستا اور خوشگوار ہونا چاہئے جبکہ بعض افراد کو اربعین کے ایام میں اجناس اور سروسز مہنگی کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
-
اربعین کے تمام موکب مکمل طور پر عوامی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں، یوسف افضلی
یوسف افضلی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عوامی تعاون کی کمیٹی کی فعالیت کے متعلق کہاکہ موکبوں کے لئے رجسٹریشن گزشتہ ہفتے سے شروع ہو گئی ہے اور اب تک زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تین ہزار موکبوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔