21 اگست، 2023، 2:57 PM

ایران میں غیر مقیم غیر ملکی شہری اربعین کے لئے شلمچہ بارڈر جانے سے گریز کریں، گورنر خرمشہر

ایران میں غیر مقیم غیر ملکی شہری اربعین کے لئے شلمچہ بارڈر جانے سے گریز کریں، گورنر خرمشہر

خرمشہر کے خصوصی گورنر نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شلمچہ سرحد صرف ایران میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے کھلی ہے، غیر مقیم غیر ملکی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس سرحد میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، نادر عمید زادہ نے آج اتوار کی شام ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ ایران میں مقیم غیر ملکی شہری "اربعین کے لئے مخصوص رجسٹریشن" سسٹم میں رجسٹر ہونے اور سفری دستاویز حاصل کرنے کے بعد شلمچہ سرحد کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں جب کہ غیر مقیم غیر ملکی شہریوں کو اس بارڈر سے سفر نہیں کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ اربعین کمیٹی کی قرارداد کے مطابق ایران میں مقیم غیر ملکی شہری جس سرحد سے عراق میں داخل ہوئے ہیں انہیں اسی سرحد سے ایران واپس آنا چاہیے۔

خرمشہر کے خصوصی گورنر نے شلمچہ سرحد پر موکبوں کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی موکبوں نے اربعین حسینی کے زائرین کو شلمچہ بارڈر پر اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں اور زائرین کی اس بارڈر پر  آمد و رفت سہولت سے جاری ہے۔

عمید زادہ نے کہا کہ صبح اور رات کے اوائل میں گرمی کی وجہ سے زائرین کی آمد و رفت ہوتی ہے لیکن  ٹریفک مکمل طور پر ہموار ہے اور اب تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائعین کو پارکنگ سے موکب اور ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام گیا ہے تاکہ گرمی کے باوجود زائرین کو مناسب طریقے سے خدمات فراہم کی جاسکیں۔

خرمشہر کے خصوصی گورنر نے اربعین حسینی کے زائرین سے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں شدید گرمی کی وجہ سے زائرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے کولنگ ڈیوائسز سے لیس مخصوص مقامات پر آرام کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے چند دنوں میں اربعین حسینی کے زائرین کی ٹرین کے ذریعے آمد و رفت خرمشہر ریلوے سے شلمچہ ٹرمینل تک شروع ہو جائے گی۔

News ID 1918527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha