21 اگست، 2023، 10:23 PM

ایرانی ہلال احمر اربعین میں خدمات کے لیے پوری طرح تیار ہے، ایرانی ہلال احمر سربراہ

ایرانی ہلال احمر اربعین میں خدمات کے لیے پوری طرح تیار ہے، ایرانی ہلال احمر سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے اربعین حسینی کے ایام میں زائرین کو امدادی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس سوسائٹی کے تازہ ترین اقدامات اور تیاریوں کی وضاحت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی طرف سے 2023ء کی اربعین مشی کے لیے اس سوسائٹی کے اقدامات اور تیاریوں کے بارے میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہلال احمر ملک کے حادثات کو کور کرنے کے ساتھ   اربعین حسینی کے ایام میں عراق کے اندر اور ایران عراق کی مشترکہ سرحدوں پر  زائرین حسینی کو ضروری امدادی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں، نجف، کربلا اور کاظمین کے راستے اور شہروں میں  چار امدای کیمپوں کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ ریلیف کوریج کے ساتھ ساتھ زائرین کی صحت اور علاج کے حوالے سے ضروری طبی انتظام اور معالجے کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ "سرحدوں کے اندر 10 ریلیف اور ریسکیو کیمپ قائم کیے جائیں گے اور  زائرین حسینی کو ضروری امدادی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ملک کی سرحدوں سے چالیس لاکھ سے زائد زائرین کے گزرنے کی توقع ہے، انجمن ہلال احمر نے راستے میں زائرین کی خدمت کے لیے 1,331عارضی انتظامی کیمپوں اور موبائل شفٹوں کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلے میں ریسکیو آرگنائزیشن کے مرکزی کمیپ درج ذیل چھے سرحدی علاقوں جیسے شلمچہ، چذابہ، مہران، خسروی، باشماق اور تمرچین جو کہ ایران کے پانچ صوبوں خوزستان، الہام، کرمانشاہ، کردستان اور مغربی آذربائیجان میں واقع ہیں، خدمات فراہم کریں گے۔

انجمن ہلال احمر اپنے اعلامیے میں اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سال ملک کی مشرقی سرحدوں میں صوبہ خراسان رضوی اور سیستان و بلوچستان کے علاقوں دوغارون، ریمدان اور میرجاوہ کو زائرین اربعین حسینی کے داخلے کے لئے فعال کر دیا گیا ہے، اعلان کیا کہ امدادی کارکن، رضاکار اور ماہر عملے کے ساتھ ایمبولینس سروس، ریسکیو وہیکل اور دیگر ریسکیو گاڑیاں 18 اگست سے ان جگہوں پر تعینات ہیں اور اربعین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ اربعین کے اختتام تک امدادی ٹیموں کے ساتھ دن رات مصروف ہیں گے۔

نیز ہلال احمر کے 18 ہیلی کاپٹر اربعین حسینی کے دوران ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے مغربی سرحدوں پر تعینات کیے گئے ہیں، اور ملک میں ہلال احمر کے 22,000 ریسکیورز ممکنہ واقعات اور خطرات کو کور کرنے اور زخمیوں کی مدد کے لیے مصروف عمل ہیں۔ اس کے علاوہ 3,500 گاڑیاں، ایمبولینس، ایمبولینس بسیں وغیرہ ملک کے اندر اور باہر زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے  اعلامیے کے مطابق اربعین  پر زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے 79 طبی مراکز تیار ہیں اور 700 ڈاکٹر اور نرسیں طبی عملے کی شکل میں زائرین کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ نیز 200 میڈیکل اسٹوڈنٹس بھی مشی کرنے والے زائرین کو طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ  کربلا میں چار جب کہ نجف میں پانچ فکسڈ کلینکس زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1918533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha