15 اگست، 2024، 3:40 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

اربعین واک، عراق میں شدید گرمی، زائرین خصوصی احتیاط کریں

اربعین واک، عراق میں شدید گرمی، زائرین خصوصی احتیاط کریں

انجمن ہلال احمر ایران نے کہا ہے کہ عراق میں شدید گرمی کے پیش نظر زائرین کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اربعین حسینی کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے عاشقان ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کربلائے معلی کی زبانی طرف سفر کررہے ہیں۔ عراق میں اگست کے مہینے میں شدید گرمی ہوتی ہے۔ انجمن ہلال احمر ایران نے اس حوالے سے زائرین کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

انجمن ہلال احمر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلال احمر ایران کی طرف سے حسب سابق ایران کے مختلف شہروں، بارڈر اور عراق میں مختلف مقامات پر زائرین کے لئے طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن کی طرف سے ایران_عراق بارڈر اور عراقی شہروں میں 2200 طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں 8 ہزار سے زائد افراد اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ 213 ایمبولینس گاڑیاں اور 300 ٹن سے زائد مختلف دوائیاں طبی مراکز میں پہنچادی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے مختلف عراقی شہروں میں شدید گرمی ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے دن گرمی میں مزید اضافہ ہوکر 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے لہذا زائرین دن گیارہ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک دھوپ میں نکلنے سے حتی الامکان پرہیز کریں۔

ہلال احمر نے کہا ہے کہ دن کے وقت پیدل چلنے کی صورت میں نازک لباس، دھوپ کے عینک اور چھتری استعمال کریں۔ فاسٹ فوڈ کے بجائے ٹھنڈے مشروبات اور میوہ جات زیادہ تناول کریں تاکہ صحت بحال رہنے کے ساتھ گرمی کے اثرات سے بچ سکیں۔

News ID 1925993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha