شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں ان دنوں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ پہاڑوں پر شدید برف باری کے باعث میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق نئے سال پر درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث نئے سال میں شدید سردی اور گھنی دھند کا امکان ہے۔ اگلے دو سے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں کافی گھنی دھند چھائی رہے گی۔ شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں 30 دسمبر 2024 سے شدید سردی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ