20 اگست، 2023، 12:57 PM

عراقی وزارت خارجہ کی اربعین کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کار کی وضاحت

عراقی وزارت خارجہ کی اربعین کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کار کی وضاحت

عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بعض ممالک سے اربعین کی زیارت کے لئے ویزے حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان احمد الصحاف نے بعض ممالک کی جانب سے زائرین اربعین حسینی کے ویزا حاصل کرنے کے عمل کی وضاحت کی۔

الصحاف نے پاکستان، لبنان، افغانستان اور یمن کے زائرین کے بارے میں کہا کہ عراق کے تمام سفارتی دفاتر پاکستانی، لبنانی، افغان اور یمنی زائرین کو اربعین کی زیارت کے لئے مفت ویزا دیں گے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی اور افغان زائرین کے بارے میں مزید کہا کہ پاکستانی زائرین اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کے ذریعے مفت ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تہران، کرمانشاہ اور اہواز میں ہمارے سفارتی دفاتر بھی پاکستانی اور افغان زائرین کو مفت ویزے فراہم کریں گے۔

ہندوستانی اور لبنانی زائرین کے بارے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی اور ممبئی میں ہمارے سفارتی دفاتر ہندوستانی زائرین کو ویزا دیں گے اور منظور شدہ فیس وصول کریں گے۔ لبنانی زائرین بھی بیروت میں ہمارے سفارت خانے کے ذریعے مفت ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

الصحاف نے مذکورہ ممالک کے زائرین کے لیے درخواست کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: مذکورہ ممالک کے تمام شہریوں کو عراقی سیاحتی تنظیم میں رجسٹرڈ سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے درخواست دینا ہوگی اور ان کے ویزوں پر مذہبی سفری لیبل لگا دیا جائے گا۔

News ID 1918507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha