6 جولائی، 2022، 9:33 AM

اربعین کے تمام موکب مکمل طور پر عوامی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں، یوسف افضلی

اربعین کے تمام موکب مکمل طور پر عوامی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں، یوسف افضلی

یوسف افضلی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عوامی تعاون کی کمیٹی کی فعالیت کے متعلق کہاکہ موکبوں کے لئے رجسٹریشن گزشتہ ہفتے سے شروع ہو گئی ہے اور اب تک زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تین ہزار موکبوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبات مقدسہ کی تعمیرِنو اور توسیع کے مرکزی ادارے کے ثقافتی اور عوامی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر یوسف افضلی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عوامی تعاون کی کمیٹی کی فعالیت کے متعلق کہاکہ موکبوں کے لئے رجسٹریشن گزشتہ ہفتے سے شروع ہو گئی ہے اور اب تک زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تین ہزار موکبوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ رواں سال نئی رجسٹریشن کروانے والے موکبوں کو ایک سال کا لائسنس جاری کیا جائے گا اور گزشتہ سالوں میں رجسٹریشن کروانے والے موکبوں کے لائسنس میں مزید تین سال کی توسیع کر دی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا ہمارے اندازوں کے مطابق رواں سال لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگی اور چونکہ موسم گرمی کی جانب مائل ہورہا ہے اس لئے ہماری توجہ کا مرکز کولنگ سسٹم، پانی، برف اور ریفریجریٹر والی گاڑیاں جیسے مسائل ہیں اور ہماری سب سے زیادہ توجہ کربلا میں زائرین کی رہائش پر ہے۔ 

افضلی نے مزید کہا کہ گرم موسم کی وجہ سے ہم زائرین کو دن میں آرام کرنے اور رات میں مشی کی تجویز دیں گے۔ 

اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے ثقافتی اور عوامی تعاون کی کمیٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بقول رہبر معظم انقلاب دام ظلہ موکب مکمل طور پر عوامی ہیں اور اسی لئے وہ تمام سہولیات اور نذورات عوام سے لیتے ہیں اور ہم ان کو تجربات اور فعالیت کے طریقوں سے آگاہ کر کے انہیں تجاویز پیش کرتے ہیں۔ ہمارا سب سے زیادہ زور اس بات پر ہوتا ہے کہ عراقی موکب داروں کے ساتھ مل کر خدمت انجام دیں۔ جگہ، پانی اور رہائش عراقیوں کی جانب سے اور ایرانی ان کی مدد کر کے خدمات اور سہولیات کی بہتری کی کوشش کریں۔ 

انہوں نے رواں سال برف بنانے کے حوالے فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق کہا کہ نجف، کربلا اور کاظمین میں برف بنانے کی مشینیں موجود ہیں اور ہم بھی اس کوشش میں ہیں کہ آئندہ سالوں میں عراق میں برف بنانے کا کارخانہ لگائیں۔

افضلی نے کہا کہ اربعین کے موقع پر زائرین کو تمام سہولیات دی جاتی ہیں اور کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ عراقی بھی پوری طرح تیار ہوتے ہیں اور دل و جان سے زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔ ثقافتی اور تہذیبی امور میں کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ عراق میں آنے والے کروڑوں زائرین کا آپس میں رابطہ مضبوط ہونا چاہئے اور مختلف اقوام کے مابین دوستی اور بھائی چارہ بڑھنا چاہئے تا کہ سب مل کر حضرت حجت (عج) کے ظہور کی راہیں ہموار کرسکیں۔

News ID 1911466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha