مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نگہبان کونسل میں تین فقہاء کی رکنیت کے چھے سالہ ٹرم کی مدت ختم ہو جانے کے پیش نظر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ان ارکان کو منصوب فرمایا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے آئين کی دفعہ اکانوے پر عملدرآمد کے تحت اور الگ الگ حکمناموں میں حضرات آيۃ اللہ الحاج شیخ احمد جنتی، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد رضا مدرسی یزدی اور حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ مہدی زندہ دار کی رکنیت کی مدت ایک نئے ٹرم کے لیے بڑھا دی ہے اور انھیں نگہبان کونسل کے فقیہ ارکان کے طور پر منصوب کیا۔
آپ کا تبصرہ