موسم سرما کے شروع ہوتے ہی کوہرنگ برف سے سفید پوش ہوجاتا ہے۔ کوہرنگ ایرانی صوبہ چہار محال و بختیاری کا سب سے وسیع شہر ہے۔ اس شہر کا مرکز چلگرد کا علاقہ ہے۔ کوہررنگ میں ایران کے پہاڑی سلسلے زاگرس کا دوسرا سب سے اونچا پہاڑ زردکوہ بھی ہے جو زایندہ رود، کارون اور دز جے دریاوں کا سرچشمہ ہے۔
کوہرنگ کا علاقہ ایران کے سرد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جسے ایران کا برفانی دار الخلافہ بھی کہا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ