مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت میں اربعین کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی اور اربعین کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ عوام عقیدت اور جذبے کے ساتھ اربعین حسینی میں شرکت کرتے ہیں۔ ہمارا وظیفہ ہے کہ زائرین اربعین کو مشکلات سے بچانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔
انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو حکم دیا کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور عوام کی خدمت کا کوئی بھی موقع ضائع نہ کریں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ہماری پوری توجہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کو راضی رکھنے پر مرکوز ہونا چاہئے۔ ہمیں زائرین کو حقیر سمجھنے اور ان کو مشقت میں ڈالنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ہماری حکومت کی کامیابی کا معیار یہ ہے کہ عوام ہماری کارکردگی سے خوش ہوجائیں۔
آپ کا تبصرہ