مہر خبررساں ایجنسی نے ااناتولی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے کسی بیرونی ملک کو فوجی اڈے فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔
ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے امریکہ کو کوئی فوجی اڈا فراہم نہیں کیا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فوجی اڈے نہ کسی کو دیے ہیں نہ آئندہ کسی دے گا۔
ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل چوہدری نے کہا کہ بلوچستان یا خیبر پختونخواہ میں امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں چین، ایران اور افغانستان کی نگرانی کے لئے فوجی اڈے امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
آپ کا تبصرہ