8 اگست، 2011، 6:31 AM

وزیر دفاع

امریکہ کی موجودگی سے علاقائی ممالک کی سکیورٹی میں مدد نہیں ملےگی

امریکہ کی موجودگی سے علاقائی ممالک کی سکیورٹی میں مدد نہیں ملےگی

مہر نیوز - 8 اگست 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے علاقہ میں امریکہ کی فوجی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے علاقائی ممالک کی سکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملےگی بلکہ امریکہ کے انخلاء کے بعد علاقائی امن و سلامتی میں اضافہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے علاقہ میں امریکہ کی فوجی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے علاقائی ممالک کی سکیورٹی فراہم کرنے میں مدد نہیں ملےگی بلکہ امریکہ کے انخلاء کے بعد علاقائی امن و سلامتی میں اضافہ ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی علاقہ میں موجودگی سے علاقائی ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہوگا کیونکہ امریکہ علاقہ میں اپنے مفادات کی حفاظت کے پيچھے ہے اور وہ علاقہ میں امن و سلامتی قائم کرنے کے بجائے بد امنی پھیلا رہا ہے احمد وحیدی نے کہا کہ امریکی موجودگی سے علاقہ میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ دہشت گردوں کی کہیں در پردہ اور کہیں کھلے عام حمایت کررہا ہے۔

News ID 1378036

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha