10 مئی، 2013، 12:42 PM

افغانستان

افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء کا سلسلہ جاری

افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء کا سلسلہ جاری

مہر نیوز/10 مئی /2013ء:افغانستان سے12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں جہاں سے وہ کراچی کے راستےخلیجی عرب ممالک روانہ ہوں گي جہاں امریکہ کے فوجی اڈے قائم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سے12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں جہاں سےوہ کراچی کے راستےخلیجی ممالک روانہ ہوں گي۔پاکستان کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان میں امریکہ کے زیر استعمال بگرام ایر بیس سے 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کراس کرکے پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں۔ طورخم میں کسٹم کلیرنس ملنے کے بعد امریکی ملٹری گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ ہوگئی ہیں اور وہاں سے خلیجی ممالک پہنچیں گي۔ خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے ہیں۔ جہاں سے وہ اسلامی ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے 20امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان میں داخل ہوئي ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر خلیجی ممالک امریکہ کو فوجی تعاون فراہم نہ کریں تو امریکہ کسی بھی اسلامی ملک پر چڑھائی کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا ۔ عرب خلیجی ممالک نے امریکہ کو اسرائيل کے تحفظ اور اسلامی ممالک کو کمزور بنانے کے لئےفوجی اڈے فراہم کررکھے ہیں۔

News ID 1821528

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha