مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اعلی سطحی حکومتی وفد کے ہمراہ پیر کو علی الصبح تہران سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ایرانی نائب صدر نے ائیرپورٹ پر ان کو الوداع کیا۔
صدر رئیسی پاکستان کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر لاہور اور کراچی بھی جائیں گے اور مختلف طبقہ فکر اور شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کریں گے۔
صدر رئیسی کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
پاکستان کا دو روزہ سفر مکمل کرنے کے بعد ایرانی صدر سری لنکا روانہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ