مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کل ایک اعلی سیاسی اور تجارتی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے صدر روحانی کے دورہ پاکستان کو اہمیت کا حاطل قراردیا جارہا ہے۔صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران توانائی سمیت کئی اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران سرکاری حکام کے علاوہ تاجر اور سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے ۔
صدر حسن روحانی پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر حسن روحانی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس قبل نومبر2012ءمیں سابق صدر احمدی نژاد اسلام آباد کا دورہ کر چکے ہیں۔
ایران پر عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ صدرحسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران توانائی سمیت کئی اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ایرانی صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں افغانستان، جنوبی ایشیائی خطے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم بات چیت کا محور پاک ایران تجارتی و اقتصادی تعلقات کا فروغ ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کل ایک اعلی سیاسی اور تجارتی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے صدر روحانی کے دورہ پاکستان کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیا جارہا ہے۔
News ID 1862763
آپ کا تبصرہ