25 جنوری، 2016، 3:44 PM

ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی پہنچ گئے

ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اٹلی پہنچ گئے ہیں روحانی اٹلی کے بعد فرانس کا دورہ بھی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اٹلی پہنچ گئے ہیں روحانی اٹلی کے بعد فرانس کا دورہ بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی اٹلی اور فرانس کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلہ میں آج روم پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ایرانی صدر اٹلی کے وزير اعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روم اور پیرس میں ایرانی صدر اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گےاور اپنے ہم منصب سرجیؤ میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ صدر حسن روحانی اٹلی کا دورہ مکمل کرکے فرانس روانہ ہوجائیں گے۔
 

News ID 1861331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha