ایرانی صدر دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی پاکستانی وزير اعظم نواز شریف کی دعوت پر اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی پاکستانی وزير اعظم نواز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔اس سفر میں ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی صدر روحانی کی ہمراہی کررہا ہے۔صدر حسن روحانی پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر حسن روحانی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ صدر روحانی پاکستان کے علماء اور دانشوروں سے اور پاکستان میںم قیم ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ۔ایران پر عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ صدرحسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران توانائی سمیت کئی اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ایرانی صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں افغانستان، جنوبی ایشیائی خطے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News Code 1862793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =