مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر بدھ کی شام 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں نور خان ائیر بیس پر وزیراعظم نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور تاجک صدر کی آمد کے موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی جب کہ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف پاکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلاقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1859519
آپ کا تبصرہ