ترکمنستان کے صدر 2 روزہ دورے پر  پاکستان پہنچ گے

ترکمنستان کے صدر قربان علی محمد اوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکمنستان کے صدر قربان علی محمد اوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی  وزیراعظم نواز شریف نے ترکمنستان کے صدر قربان علی محمد اوف کا نور خان ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا۔ ترکمنستان کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترکمنستان کے صدر وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News Code 1862567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =