پاکستانی وزیر اعظم بیلا روس پہنچ گئے

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف اپنے دورے کے دوران بیلاروس کے ایوان نمائندگان اور ری پبلک کونسل کے چیرمین سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم اور بیلا روس کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ  پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے۔

News Code 1857271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =