14 فروری، 2016، 11:58 AM

گھانا کے صدر تہران پہنچ گئے/ صدر روحانی نے استقبال کیا

گھانا کے صدر تہران پہنچ گئے/ صدر روحانی نے استقبال کیا

گھانا کے صدر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گھانا کے صدرجان ڈرامنی ماہامہ  ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ گھانا کے صدر کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ، وزیر پٹرولیم، وزیر خزانہ اور وزیر زراعت و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں ان کا باقاعدہ طور پر استقبال کیا۔ گھانا کے صدر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1861821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha