25 جنوری، 2016، 4:29 PM

اٹلی میں ایرانی صدر کا باقاعدہ اور والہانہ استقبال

اٹلی میں ایرانی صدر کا باقاعدہ اور والہانہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا اٹلی پہنچنے پر اٹلی کے صدر سرجیو میٹریلا نے والہانہ استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا اٹلی پہنچنے پر اٹلی کے صدر سرجیو میٹریلا نے والہانہ استقبال کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اورہمراہ  وفود کی معرفی کی گئی واضح رہے کہ صدر روحانی اٹلی اور فرانس کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلہ میں آج روم پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار اور  والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ایرانی صدر اٹلی کے وزير اعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روم اور پیرس میں ایرانی صدر اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
 صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گےاور اپنے ہم منصب سرجیؤ میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔
 

News ID 1861336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha