مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے صدر ہانس فیشر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریا کے صدر ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر تہران پنہچے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آسٹریا کے صدر نے ایران روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سن 60 کی دہائی میں آسٹریا اور ایران کے تعلقات بڑے گہرے اور مضبوط تھے۔
آسٹریا کے صدر نےکہا کہ میرا دورہ تہران سیاسی اور اقتصادی اہداف پر مشتمل ہے اور ہم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔آسٹریا کے صدر نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں اور ایران علاقائی امن و ثبات میں اہم اور تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ