3 مارچ، 2024، 11:15 PM

ایرانی سفیر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ایرانی سفیر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد میں تعیینات ایرانی سفیر نے شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

میں شہباز شریف کو اس ملک میں کامیاب انتخابات کے بعد پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو جامع طور پر وسعت دینے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

امیری مقدم نے اپنے پیغام میں پاکستان کے لئے امن اور استحکام کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مخلوط حکومت بنائی ہے جس میں دونوں پارٹیوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کو وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا تھا۔

News ID 1922377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha