30 جولائی، 2017، 12:33 PM

وزارت عظمیٰ کے لیےشہباز شریف کی نامزد گی جمہوریت کے ساتھ مذاق

وزارت عظمیٰ کے لیےشہباز شریف کی نامزد گی جمہوریت کے ساتھ مذاق

پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم ليگ نون پر شریف خاندان کی اجارہ داری باقی رکھنے کے لئے ناہل ہونے والے ساقب وزير اعظم نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا ہے جسے عمران خان نے جمہوریت کے لئے مذاق قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم ليگ نون پر شریف خاندان کی اجارہ داری باقی رکھنے کے لئے ناہل ہونے والے ساقب وزير اعظم نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا ہے جسے عمران خان نے جمہوریت کے لئے مذاق قراردیدیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر کے جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  نواز شریف کا مظلومیت کا کارڈ کھیلنا شرمناک ہے، حالانکہ ان کے خلاف نیب کو کئی ریفرنسز بھیجے گئے ہیں اور عدالت میں وہ جھوٹ بولنے کے مجرم قرار پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے بھائی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر کے پوری قوم اور جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کرپٹ انسان ہے جو صرف اپنے کرپٹ ساتھیوں پر بھروسہ کرتا ہے جس کی تازہ مثال شاہد خاقان عباسی ہیں، جو 2 ارب ڈالر کے ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مستقل جبکہ سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان آج نواز شریف کے نااہل ہونے پر پاکستان بھر میں یوم تشکر منا رہے ہیں۔

News ID 1874217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha