5 نومبر، 2024، 8:51 AM

تہران اور اسلام آباد کو عالمی مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران اور اسلام آباد کو عالمی مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کو فلسطین اور لبنان جیسے مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک مشترکہ ثقافت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دورے کے دوران ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔

عراقچی نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطی میں صہیونی حکومت کے شرارت آمیز اقدامات کی وجہ سے کشیدگی عروج پر ہے۔ اسلام آباد میں میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ مشرق وسطی کے بحران کے حوالے سے مذاکرات اور مشترکہ موقف اختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔

News ID 1927917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha