مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے کو کیش ایکسپو 2025 میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا اور اس نے اس ملک کی تجارتی ترقی، ثقافتی ورثے اور سیاحت کے متنوع مواقع کی متحرک صلاحیتوں کی نمائش کی۔
مذکورہ نمائش جزیرہ کیش میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان کو بین الاقوامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ایک اچھا پلیٹ میسر آیا۔
اس تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کی شرکت دو طرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے ملک کے عزم پر زور دیتی ہے۔
تقریب میں مختلف اقدامات کی نمائش کی گئی، جو پاکستان کی متحرک سیاحتی صنعت اور مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ نمائش سفارت خانے کی مسلسل کوششوں سے منعقد کی گئی جس کا مقصد اقتصادی سفارت کاری کو آسان بنانا، تجارتی تعلقات کو وسعت دینا اور عالمی مخاطبین میں پاکستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیتوں کو متعارف کرانا تھا۔
آپ کا تبصرہ