23 جنوری، 2025، 10:00 PM

اسرائیل کی امریکہ سے جنوبی لبنان سے انخلاء ملتوی کرنے کی درخواست!

اسرائیل کی امریکہ سے جنوبی لبنان سے انخلاء ملتوی کرنے کی درخواست!

صیہونی میڈیا ذرائع نے قابض رژیم کی جنوبی لبنان سے انخلاء ملتوی کرنے کے لیے امریکہ سے درخواست کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے فوجی انخلاء کو مزید ایک ماہ کے لیے ملتوی کرے۔ 

اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کابینہ نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے 5 علاقوں میں قابض فوج کی موجودگی کی مدت بڑھائے۔

 دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل پر اگلے اتوار تک لبنان کی سرحدوں سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

 اگلے سوموار کو اسرائیلی فوج کے لیے لبنان کی سرحدوں سے انخلاء کے لیے دی گئی 60 دن کی مہلت ختم ہو جائے گی۔ 

ادھر لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی رژیم کو ملک کی سرحدیں خالی نہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا ہے۔

News ID 1929797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha