مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاناما کے صدر جوسراول مولینو نے 'پانامہ کینال' کے بارے میں امریکی صدر کی ملکیت کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔
انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کے دعوے کے جواب میں کہا: پانامہ نہر ہمارے ملک کی ہے اور رہے گی، یہ نہر امریکہ کا تحفہ نہیں تھی جسے واپس کیا جائے۔
پانامہ کے صدر نے ٹرمپ کے دعووں کو ممالک کی خودمختاری اور آزادی کے اصول کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا: ٹرمپ کے الفاظ ہمیں استعماری دور کی یاد دلاتے ہیں جو بے بنیاد دعووں کے ذریعے دنیا میں امریکی سلطنت کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاناما کینال میں چین کے کردار کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے مزید کہا: پاناما کی حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات کے طریقے کے بارے میں امریکہ سے اجازت نہیں لے گی۔
آپ کا تبصرہ