22 جنوری، 2025، 9:54 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

غزہ جنگ؛ نیتن یاہو کے خواب جو حسرت میں بدل گئے!

غزہ جنگ؛ نیتن یاہو کے خواب جو حسرت میں بدل گئے!

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا آغاز چار بڑے اہداف کے اعلان کے ساتھ کیا۔ انہوں نے بڑے طمطراق سے کہا تھا کہ وہ ان اہداف کو حاصل کرکے ہی دم لیں گے، لیکن اہداف کا حصول تو دور کی بات، انہیں شرمناک شکست قبول کرتے ہوئے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنا پڑا۔!

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: 
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا آغاز چار بڑے اہداف کے ساتھ کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان اہداف کو حاصل کرکے ہی دم لیں گے، لیکن اہداف کا حصول تو دور کی بات، انہیں شرمناک شکست قبول کرتے ہوئے حماس کے ساتھ جنگ بندی کی میز پر بیٹھنا پڑا۔!

 یوں غزہ کی پٹی سے انخلاء نیتن یاہو کے سیاسی کیرئیر میں ایک رسواکن شکست کے طور پر ثبت ہو گیا۔

 تاہم یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کے وہ کون سے چار مقاصد تھے جنہیں وہ غزہ جنگ میں حاصل کرنے میں ناکام رہے؟ 

اس رپورٹ میں، نیتن یاہو کے اعلان کردہ مقاصد اور ان کی شکست کا جائزہ لیا جائے گا:

 1۔ حماس کو تباہ کرنا

 نیتن یاہو کے اعلان کردہ جنگی پلان کے اہداف میں فلسطینی تحریک حماس کے بنیادی ڈھانچے اور زیر زمین سرنگوں کے وسیع نیٹ ورک کو تباہ کرنا سر فہرست تھا۔

نتائج: حماس بہت ہی کم عرصے میں اپنی فورسز کو ان علاقوں میں تعینات کرنے میں کامیاب ہو گئی جہاں سے صیہونی فوج نے پسپائی اختیار کی۔

عبرانی اور مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹیں اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں کہ صہیونی فوج حماس کی جنگی صلاحیتوں کو تباہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

 2. فوجی آپشن کے ذریعے صہیونی قیدیوں کی رہائی

 اس منصوبے کے اہداف: حماس کے ساتھ 471 دن کی جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں موجود درجنوں صہیونی قیدیوں کو رہا کرنا۔

نتائج: شدید حملوں اور فوجی آپشن کے ذریعے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں واضح ناکامی، تاہم معاہدے کے ذریعے صہیونی قیدیوں کی ایک قلیل تعداد کی رہائی۔ 

شہاب نیوز کے مطابق، آخر کار صیہونی حکومت کو غزہ سے اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے 1737 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور کیا گیا، جن میں سے ایک بڑی تعداد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، اسی طرح یہ رژیم تمام قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے پر مجبور ہوئی۔

 3۔ فلاڈیلفیا اور نیتساریم کی راہداریوں پر دائمی قبضے کا منصوبہ اور اس کے اہداف:

 صیہونی فوج کی طرف سے فلاڈیلفیا کی کوریڈور پر قبضے کو جاری رکھنا تاکہ فلسطینی مزاحمت کے لیے ہتھیاروں کی امداد کا راستہ بند کیا جا سکے۔ 

 نتائج: صیہونی حکومت کا فلاڈیلفیا اور نیتساریم کی راہداریوں سے بتدریج انخلاء اور غزہ کی پٹی سے انخلاء کے دوسرے مرحلے میں مکمل عمل درآمد کا معاہدہ۔

 4. صہیونی جرنیلوں کے منصوبے پر عمل درآمد

اس منصوبے کے مقاصد: صہیونی فوج کے سابق جرنیلوں کے پیش کردہ منصوبے کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں بستیوں کا دوبارہ آغاز۔ 

 نتائج: جنگ بندی کا قیام اور رہائشی علاقوں سے صیہونی فوج کا انخلاء، جس سے غزہ کی پٹی میں آباد کاری کا صیہونی جرنیلوں اور انتہا پسند وزیروں کا خواب حسرت میں بدل گیا اور بالآخر فلسطینی عوام فتح کا جھنڈا لہراتے ہوئے غزہ کے شمال میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

News ID 1929777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha