22 اپریل، 2024، 11:03 AM

پاک ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

پاک ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

پاکستانی وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔

ایم او یو کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری پر لی گئی، دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی، اس پر دستخط ایرانی صدر کے دورے کے دوران کیے جائیں  گے۔

News ID 1923481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha