10 اکتوبر، 2026، 9:33 AM

ایران، روس اور آذربائیجان کے صدور کی ملاقات، بحیرہ کیسپین میں تعاون پر بات چیت

ایران، روس اور آذربائیجان کے صدور کی ملاقات، بحیرہ کیسپین میں تعاون پر بات چیت

ایران، روس اور آذربائیجان کے صدور نے ترکمانستان میں سہ فریقی اجلاس کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون، بحیرہ کیسپین سے متعلق امور اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ترکمانستان میں دولتِ مشترکہ کی آزاد ریاستوں کے سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے اہم امور کا جائزہ لیا اور باہمی تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعلقات کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس میں بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے درمیان تعاون اور علاقائی مسائل بھی زیر بحث آئے۔ تینوں صدور نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی رابطہ کاری اور دستیاب صلاحیتوں سے بہتر استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ولادیمیر پیوٹن، مسعود پزشکیان اور الہام علی اف کی سہ فریقی ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1941998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha