ایران بحیرہ کیسپین سےمتعلق علاقائی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ترکمنستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بحیرہ کیسپین سےمتعلق علاقائی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بحیرہ کیسپین سےمتعلق علاقائی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ، امیر عبداللہیان نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں مشترکہ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بحیرہ کیسپین سے متعلق مسائل کے بارے میں باہمی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، ترکمنستان کے ساتھ  اقتصادی ، سیاسی، صنعتی ، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ترکمنستان کے وزیر خارجہ نے بھی باہمی گفتگو میں ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور پیشرفت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ کیسپین کے پانچ ساحلی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں سربراہی اجلاس اہمیت کا حامل ہے جس میں چند جانبہ تعاون کے متعلق تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔

News Code 1910400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha