7 اپریل، 2024، 5:06 PM

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گوادر سے ایرانی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اور انجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

News ID 1923168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha