6 ستمبر، 2024، 7:26 PM

پاکستان، ایران کا چوتھا تجارتی شریک ملک

پاکستان، ایران کا چوتھا تجارتی شریک ملک

ایران کے محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں میں ایران کی برآمدات و درآمدات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور عراق کے بعد پاکستان، ایران کا چوتھا تجارتی شریک ملک بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں میں پاکستان کے ساتھ ایران کی برآمدات و درآمدات کی شرح ایک ارب ڈالر مالیت سے زیادہ رہی ہے۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے لاہور میں ایران کے قونصلر جنرل مہران موحدفر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شعبوں اور خاصطور سے صنعتی ترقی میں ایرانی تاجروں کی سرمایہ کاری سے متعلق سہولیات فراہم کئے جانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

ایران و پاکستان کے درمیان اپریل دو ہزار چوبیس میں ایران کے اس وقت کے صدر شہید ابراہیم رئیسی کے دورہ اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ دس ارب مالیت کی تجارت کئے جانے کے بارے میں مفاہمت اور سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی حال ہی میں پڑوسی ملکوں خاصطور سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1926455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha