18 ستمبر، 2024، 4:37 PM

پاک ایران تجارتی حجم میں دس فیصد اضافہ

پاک ایران تجارتی حجم میں دس فیصد اضافہ

ایران اور پاکستان کے درمیان نان آئل ٹریڈ کی مالیت میں رواں سال کے پانچ مہینوں کے اندر 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن (IRICA) نے رپورٹ دی ہے کہ رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں پاک ایران باہمی تجارت 1.906 ملین ٹن رہی جس کی مالیت 1.128 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پڑوسی ممالک میں چوتھے اعلی تجارتی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، 2024 کے پہلے چار مہینوں میں ایران کی پاکستان کو نان آئل ایکسپورٹ کی مالیت 360 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستانی وزارت تجارت کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پاکستان نے 2024 کے پہلے چار مہینوں میں ایران سے 360 ملین ڈالر کی مصنوعات درآمد کی ہیں، جو جنوری تا اپریل 2023 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔ اپریل 2024 میں پاکستان کی ایران سے مصنوعات کی درآمد 73.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کرتی ہے۔

2023 میں ایران کی پاکستان کو برآمدات کی مالیت 944 ملین ڈالر تھی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

News ID 1926734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha