مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے" چینل 7 نے جیوش پیپل پالیسی انسٹی ٹیوٹ اینڈ "اسرائیل سوسائٹی انڈیکس" کے ایک سروے سے آگاہ کیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہارون بارک نے "اسرائیل میں خانہ جنگی کے امکانات" کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ 27 فیصد اسرائیلیوں نے ہارون بارک کے خدشات سے اتفاق کیا ہے جبکہ 33 فیصد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اور 16 فیصد نے کہا کہ "اسرائیل میں خانہ جنگی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔"
جیوش پیپل پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شوکی فریڈمین نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی اندرونی تنازعات میں اضافے کے امکانات کے بارے میں فکر مند ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں، لیکیٹ اسرائیل ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا کہ 1.5 ملین اسرائیلیوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ خوراک کی قلت ملکی پیداوار کا 1.3% ہے جو کہ "اسرائیل" میں پیدا ہونے والی کل خوراک کے 38% کے مساوی ہے۔
آپ کا تبصرہ