20 ستمبر، 2024، 11:11 AM

پاکستانی فضائیہ کے کمانڈراور ایرانی سفیر کی ملاقات

پاکستانی فضائیہ کے کمانڈراور ایرانی سفیر کی ملاقات

پاکستانی فضائیہ کے کمانڈر نے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے اپنے عزم جزم کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستانی فضائيہ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نےاسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں علاقے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان خاص طور پر ٹریننگ کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی ایئر فورس کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے ساتھ اس ملاقات میں پاک فضائیہ کے اسٹریٹیجک ویژن کی وضاحت کی اور بتایا کہ پاکستانی ایئرفورس دنیا کی ایک ماڈرن ایئر فورس ہے۔

News ID 1926777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha